• news

سیپ بلاٹر فیفا کی صدارت میعاد مکمل ہونے پر چھوڑ دیں : سکاٹ لینڈ فٹبال فیڈریشن

سکاٹ لینڈ (سپورٹس ڈیسک) سکاٹ لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کو عہدہ کی میعاد مکمل ہونے پر فارغ ہونے کا مشورہ دیدیا۔ بلاٹر قطر کو ملنے والی فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کی کرپشن کی خبر آنے پر دباؤ کا شکار ہیں۔ فیفا کے الیکشن اب دوبارہ ہونگے جن میں یوئیفا گورننگ باڈی کے صدر مائیکل پلاٹینی 2015ء کے انتخابات میں ووٹ نہیں دیں گے۔ سکاٹش فٹبال فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو سٹیوارٹ ریگن نے کہا کہ لیڈرشپ میں اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن