• news

فٹبال ورلڈ کپ 2014.........برازیل کا فاتحانہ آغاز

 چودھری محمد اشرف
فٹبال کے 20 ویں عالمی میلہ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ برازیل کے شہر ساو پاولو میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں برازیل نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب ایرینا ڈی ساو¿ پاو¿لو میں صرف پچیس منٹ جاری رہی جس میں کوئی تقریر نہیں کی گئی۔ افتتاحی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 660 رقاصوں نے ملک کی عوام، قدرتی ماحول اور فٹبال کے کھیل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ رقاصوں اور رقاصاو¿ں نے درختوں اور پھولوں کی شکل کے لباس پہن رکھے تھے۔ جنہوں نے ملک کی عوام، قدرتی ماحول اور فٹبال کے کھیل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخری میں گلوکارہ جینیفر لوپیز اور پٹ بل نے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ’وی آر ون‘ پیش کیا اور اسی پر تقریب کا اختتام ہوا۔ افتتاحی تقریب کے لیے سٹیڈیم میں 65 ہزار افراد جمع ہوئے۔ سٹیڈیم میں جہاں نگا رنگ تقریب جاری تھیں وہیں برازیل میں ٹورنامنٹ کے بھاری اخراجات سے ناراض لوگ احتجاج بھی کرتے دکھائی دیئے۔ مقامی پولیس نے درجنوں افراد پر مشتمل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ اب شائقین فٹبال کا ایک ماہ تک اس توجہ کا مرکز فٹبال کے برازیلی میدان ہوں گے جہاں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں دنیائے کھیل کے مقبول ترین ٹورنامنٹ کے 20ویں ایڈیشن کو جیتنے کے لیے کوشاں ہوگی۔ ان ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو برازیل کے بارہ مقامات پر دو ہفتے تک چلنے والے ابتدائی راو¿نڈ میں شرکت کریں گی۔ ہر گروپ سے ابتدائی دو نمبروں پر رہنے والی ٹیمیں ناک آو¿ٹ مرحلے میں جائیں گی جہاں وہ 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں شرکت کے لیے کوشاں ہوں گی۔ سپین ان مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے جبکہ برازیل، ارجنٹائن، اور جرمنی کا اس مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی عالمی ٹورنامنٹ کا پہلا گول آن گول ہوا ہو۔ 1998 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ کروئیشیا کی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا اور گیارہویں منٹ میں ہی برازیل کو اس وقت دھچکا لگا جب اس کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو نے اپنی ٹیم کے خلاف ہی گول کر کے کروئیشیا کو برتری دلوا دی۔ تاہم برازیل کی ٹیم نے ابتدائی دھچکے کو اپنے کھیل پر حاوی نہیں ہونے دیا اور حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔ پہلے ہاف سے اختتام سے پہلے برازیل نے نیمار کے ایک خوبصورت گول کی بدولت میچ برابر کر دیا۔ جب نیمار کی شاٹ جیسے ہی گول پوسٹ سے ٹکرا کر نیٹ میں پہنچی تو سٹیڈیم کا منظر ناقابلِ بیان اور برازیلی شائقین کا جشن دیدنی تھا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں آغاز سے ہی برازیلی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور 71ویں منٹ میں اس وقت برتری حاصل کر لی جب جاپانی ریفری یوچی نشی مورا نے برازیل کو ایک انتہائی متنازع پینلٹی دی۔ اس پر نیمار نے دوسرا گول کر کے میچ پر برازیل کی گرفت مضبوط کر دی۔ کروشیا کے گول کیپر گیند تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے لیکن وہ اسے گول میں داخل ہونے سے نہ روک سکے۔ ماہرین کے خیال میں برازیل کو پنلٹی دینے کا فیصلہ انتہائی متنازع تھا۔ میچ کے آخری بیس منٹ میں کروشیا کی ٹیم نے انتہائی جارجانہ کھیل پیش کیا اور برازیلی گول پر کئی حملے کیے۔ تاہم میچ کے آخری لمحات میں، جب کروشیا کے تمام کھلاڑی آگے کھیل رہے تھے برازیل کے آسکر نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔
برازیل میں جہاں فٹبال کا عالمی میلہ سج رہا تھا وہیں پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں برازیلین سفیر الفریڈو لیونی نے انکشاف کیا کہ اس مرتبہ عالمی کپ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے 500 شائقین برازیل جا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تقریباً 200 پاکستانیوں کو ویزے جاری کردیے ہیں جبکہ دیگر پاکستانی فٹ بال شائقین دنیا کے مختلف حصوں سے برازیل کا رخ کریں گے۔ الفریڈو لیونی نے پاکستانی فٹ بال کی تعریف کی جنھیں برازیل میں ہونے والے اس عالمی کپ میں استعمال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عالمی فٹ بال رینکنگ 164 ہونے کے باوجود اس نے فٹ بال بنانے میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انھیں فخر ہے کہ وہ اس ملک کے سفیر ہیں۔
عالمی ٹورنامنٹ میں آج بروز ہفتہ کو چار میچ کھیلے جائیں گے۔ جس میں پہلا مقابلہ کولمبیا اور یونان، دوسرا میچ یوراگوئے اور کوسٹا ریکا، تیسرا میچ انگلینڈ اور اٹلی جبکہ چوتھا میچ کوٹ دی ایوری اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن