• news

دیکھو دیکھو کون آیا… شیر آیا شیر آیاشہباز شریف کی آمد پر نعرے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف 4 بجکر 40منٹ پر بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میںاپنے چیمبر میں مختلف اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اوربجٹ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کراستقبال کیا اور ایوان ’’دیکھو دیکھو کون آیا… شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ نے متوازن، عوام دوست اور عام آدمی کی فلاح وبہبود کا بجٹ پیش کرنے اورشاندار انداز سے بجٹ تقریر کرنے پر صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور اپنے ہاتھ سے انہیں پانی پلایا۔
شیر آیا

ای پیپر-دی نیشن