• news

حج مذہبی فریضہ ہے، عوام کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ حج مذہبی فریضہ ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کو سہولیات مہیا کرے۔ لاہور ہائیکورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت مسٹر جسٹس عباد الرحمن کی عدالت میں ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ میرٹ سے ہٹ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری کوٹہ ان پرانے ٹورز آپریٹرز کو دیا گیا جو اس کے اہل ہی نہیں۔ عدالت نے قرار دیا حکومت 2 لاکھ 72 ہزار میں حج کروا رہی ہے جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز 6 لاکھ روپے لے رہے ہیں، عدالت کا کام عوام کو تحفظ دینا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔
ہائیکورٹ/ حج

ای پیپر-دی نیشن