• news

انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: طاہر القادری کاٹی وی انٹرویو

لاہور (آئی این پی) عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے ملک کیلئے جان بھی دینے کو تیار ہوں، انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘ حکمران عوامی سمندر کا سامنا نہیں کرسکیںگے اور یہ خود ہی اقتدار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوجائینگے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطوں کیلئے چودھری شجاعت حسین اور حسن محی الدین کام کر رہے ہیں۔ ہم ملک و قوم کی خیر خواہ جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریںگے تاکہ عوام کو کرپٹ انتخابی اور حکومتی نظام سے نجات دلائی جاسکے۔ جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں طاہر القادری نے کہا میں انقلاب کی بات اپنے یا خاندان کے مفاد کیلئے نہیں ملک و قوم کے مفاد کیلئے کرتا ہوں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انقلاب اب آنیوالا ہے اور 23 جون کو جب میں پاک سرزمین پر قدم رکھوں گا تو یہ لمحہ ہی ملک میں انقلاب کا آغاز ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) والے بڑھکیں مارتے ہیں مگر جب لاکھوں عوام کا سمندر حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہو گا تو ان حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں کہ وہ عوام کاسامنا کرسکیں بلکہ ہم حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر دیںگے۔
طاہر القادری

ای پیپر-دی نیشن