• news

خضدار : فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عالم جتک جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد عالم جتک جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے حاجی محمد عالم جتک پر سول ہسپتال کے قریب گولیاں برسا دیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ سے حاجی محمد عالم جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس کی نفری نے پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ مقتول مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ انجمن تاجران کے نائب صدر بھی تھے۔ پولیس کا کہنا تھا بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نا معلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ کچھ دیر بعد دوسرا اہلکار بھی جاںبحق ہو گیا۔ دریں اثناء گوادر کے علاقے پسنی میں فائرنگ سے 3 افراد دم توڑ گئے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
کوئٹہ/ خضدار/ قتل

ای پیپر-دی نیشن