• news

نعرے بازی کے دوران تحر یک انصاف کے عبدالمجید خان نیازی کی طبیعت بگڑ گئی

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کی طبیعت بگڑ گئی‘احمد علی خان دریشک سہار دیکر اپوزیشن چیمبرز میں لائے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جب پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقر یر کے دوران تحریک انصاف کے اراکین احتجاج کر رہے تھے تو اسی دوران تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کی طبیعت بگڑ گئی۔ مذکورہ رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ میری شوگر اور بلڈ پر یشر کم ہوا جسکی وجہ سے طبیعت بگڑی ہے۔
طبیعت بگڑ گئی

ای پیپر-دی نیشن