دہشت گردی کا خطرہ‘ اسلام آباد میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نیشن رپورٹ ) اسلام آباد میں آج سے فوج کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ حساس اداروں نے اسلام آباد کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کیا جس میں دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فوجی دستے حساس مقامات پر تعینات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ریپڈ رسپانس فورس کی معاونت کیلئے پاک فوج کے دستے بھی خدمات سرانجام دینگے۔ اسلام آباد میں فوج کی دو کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ 250 جوان سکیورٹی انتظامات سنبھالیں گے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر شارپ شوٹرز 24 گھنٹے گشت کرینگے۔ ریڈ زون اور تمام اہم عمارتوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔نیشن رپورٹ کے مطابق 250 جوانوں پر مشتمل فوج کی دو کمپنیاں حفاظتی اقدامات سنبھالنے کیلئے پہنچ گئیں