برکت والا انسان
مکرمی! اگر آپ چاہتے ہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہو جائیں کسی کے آگے سوال نہ کرنا پڑے آپ زکوۃ دینے والے بن جائیں۔ آپ کا شمار معاشرے کے خوشحال لوگوں کے ساتھ ہو۔ تو آپ صرف نماز پڑھیں اور قائم کریں نماز لیکن مشروط ہے زکوۃ خیرات صدقات و عطیات کے ساتھ 5وقت با جماعت۔ بے زبان جانوروں پرندوں حشرات الارض درندوں خاص کر چیونٹیوں پر رحم کریں انہیں دانہ ڈالیں ہر وقت کلمہ طیبہ (مکمل) ورد باوضو کرتے رہیں۔ اللہ اور رسولؐ کا پیغام عام کریں۔ اپنے گھروں میں اگر ہر روز ہر تو جمعرات بعد از نماز عصر یا مغرب اللہ کی روحانی محافل منعقد کروا کر اللہ کی تمام تر دنیاوی و آخروی، روحانی نعمتیں آپ تک اس طرح پہنچیں گی جس طرح سورج کی دھوپ چاند کی چاندنی اور برسات کی موسلادھار بارش۔
(ڈاکٹر محمد ارشد فانی، لاہور کینٹ 0324-4864001)