رمضان سے قبل مہنگائی
مکرمی! گزارش ہے کہ رمضان المبارک کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ابھی تو پنجاب کا بجٹ بھی نہیں آیا ہے اور مہنگائی اس قدر زیادہ ہو گئی ہے غریب آدمی کا جینا بھی مشکل ہو گیا ہے ابھی رمضان کی آمد بھی نہیں ہوئی کہ مہنگائی کا بھوچال آ گیا ہے سبزیاں اور دالیں گھی اور ضرورت زندگی کی تمام اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں یہ حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لئے عوام سے جھوٹے وعدہ کرتے ہیں اور جب اقتدار میں آتے ہیں تو کوئی کام نہیں کرتے اور جھوٹے وعدہ کر کے اقتدار پر آ جاتے ہیں اور عوام کو مہنگائی کر کے پریشان کر دیتے ہیں پاکستان میں نہ گیس ہے نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ پاکستان کی عوام کا کچھ سوچا جائے۔ (ناظم شوکت۔ لاہور)