• news

ٹی ایچ کیو دیپالپور میں ڈاکٹروں کمی دور کی جائے

مکرمی! ٹی ایچ کیو دیپالپور میں ڈاکٹروں کی کمی کو فوراً پورا کیا جائے۔ یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ ٹی ایچ کیو دیپالپور جو کہ پنجاب کی ایک بہت بڑی تحصیل کا واحد سرکاری ہسپتال ہے میں ڈاکٹروں کی متعدد سیٹیں تاحال خالی پڑی ہیں جو ڈاکٹرز یہاں موجود ہیں وہ اگرچہ بہت جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں مگر مریضوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کیساتھ ساتھ ڈاکٹر حضرات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ علاج معالجے کیلئے مہنگے و پرائیویٹ کلینکوں پر جانے یا عطائیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔ چونکہ ریاست جس کی بنیادی ذمہ داری عوام کے مال و جان کی حفاظت اور اس کو صحت جیسی ضروریات فراہم کرنا اولین ترجیح ہوتا ہے وہ دیپالپور کے عوام کی پکار ضرور سنے۔(قاسم علی دیپالپور 03336923115)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن