• news

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر وفاقی وزیر اکرم درانی کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے رکن  اور وفاقی وزیر اکرم درانی  اور ٹریفک وارڈن کے درمیان جھگڑا  کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکرم درانی  اور ان کے ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ اکرم درانی نے چالان کروانے سے انکار کر دیا۔ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائوں گا، چالان ٹکٹ نہیں لوں گا۔ انہوں نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی بھی دھمکی دی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر اکرم درانی کا گاڑی کی سیٹ بلیٹ نہ باندھنے پر 300 روپے کا چالان کیا گیا۔ اکرم درانی ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کے بعد چلے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن