ملکی تاریخ میں پہلی بار وڈیو لنک کے ذریعے سماعت‘ پشاور کی عدالت نے دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنا دی
پشاور (آئی این پی) پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت ہوئی۔ 20 اپریل کو سیفن چوکی کو باردوی مواد سے اڑانے کے الزام میں گرفتار دہشت گرد شعیب کو عدالت نے 14 سال قید کی سزا سنا دی۔