لاہور ہائیکورٹ کا ملزمان کے ہاتھ کاٹنے کا نوٹس سیشن جج وہاڑی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے ملزمان کے ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن وہاڑی کو واقعہ کی غیرجانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تھانہ گگو منڈی پولیس نے ملزمان لیاقت علی اور غلام مصطفی کو بجلی کے تار چوری کے شبہ میں گرفتار کیا اور مبینہ طور پر دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں تیزدھار آلے سے دونوں مشتبہ ملزمان کے ہاتھ کاٹ دئیے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزمان نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ہاتھ کاٹے۔