اسحاق ڈار سے ملاقات، مضبوط پاکستان ہماری قوت ہے: چینی سفیر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی ژونگ نے وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ وزیر خانہ نے کہا کہ حکومت نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے تیزی سے منصوبوں پر عمل شروع کیا ہے۔ ان کوششوں کے باعث توانائی کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ چینی سفیر نے وزیر خزانہ کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک چین دوستی کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں دیرینہ دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہماری قوت ہے۔ ملاقات میں ایٹمی توانائی کمشن کے سربراہ عنصر پرویز، اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی موجود تھے۔
چینی سفیر