• news

لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ کی مجموعی برتری389 رنز،2 وکٹیں باقی

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے 575 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں453  رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سنگاکارا نے147 جبکہ کپتان اینجیو میتھیوز نے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیمز اینڈرسن اور جارڈن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسری انننگ میں 8 وکٹوں پر262 رنز بنا کر مجموعی طور پر389 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ ابھی اس کی2 وکٹیں باقی ہیں۔ ہنسی104 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ رنگنا ہیراتھ نے4، ارنگا نے 3 جبکہ کلاسیکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آج میچ کا آخری دن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن