شادی کے بعد ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا شوہر کی اجازت شامل تھی: فضیلہ قیصر
لاہور (این این آئی) ٹی وی کی سینئر اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا اس میں میرے شوہر کی اجازت اور مشاورت شامل تھی ، میری پہلی ترجیح میری گھریلو زندگی ہے اور میںنے اس میں ایک لمحے کے لئے کوتاہی نہیں برتی۔ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں اگر ان میں توازن ہوگا تو گاڑی آگے چل سکے گی ، ہر انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن بہترین وہ ہے جو اپنی غلطی سے سیکھے اور آئندہ اس سے محتاط رہے ۔