انگلینڈ فٹبال ٹیم کے فزیو زخمی، ورلڈکپ سے باہر ہو گئے
ری ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے فزیو گیری لیون زخمی ہو کر ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔ گذشتہ روز اٹلی کے خلاف جب میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا تو وہ خوشی سے اچھل پڑے اور پاؤں پھسلنے سے ٹخنہ زخمی ہو گیا۔ 50 سالہ فزیو کو سٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔ ٹیم باس رائے ہوگ سنی کے مطابق گیری کا زخمی ہونا ٹیم کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ انہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ اب وہ دوبارہ ورلڈکپ میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق انگلینڈ فٹبال ٹیم کے لئے دوسرے فزیو کو طلب کر لیا گیا ہے۔