• news

عورت مرد کی معاون و مددگار یا باندی؟

مکرمی! اسلام عالمگیر اور آفاقی مذہب ہے جس کی تعلیمات نے بھٹکتی ہوئی انسانیت کو راۂ مستقیم عطاء فرمائی دنیا کا معاشرتی نظام قدرت نے مرد و زن کی اکائی پر ترتیب دیا ہے اور اسے چلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے جو اصول بتائے ان کا اطلاق بحیثیت انسان مرد و عورت دونوں پر ہوتا ہے۔مسلمان خواتین نے ہر دور میں مثالی کردار ادا کیا اور ان کی گود میں صحابہ‘ تابعین‘ تبع تابعین‘ ولی اللہ‘ سائنسدان، اسکالر فقہیہ، فلسفی، حکمران، سپاہ سالار تیار ہوئے اور انہوں نے بذاتِ خود ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اس نے سائنسدان، فلسفی، مفکر، سپاہی، حکمران، ڈاکٹر، منیجر، انجینئر، ڈائریکٹر عالم فاضل بن کر ثابت کر دیا کہ وہ گھر کے باہر کے امور کی انجام دہی میں مرد سے کمتر نہیں۔ اسلامی تاریخ میں متعدد خواتین کے نام ہیں جو چادروں میں تو لپٹی ہوتی تھیں لیکن انہیں چار دیواری کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھا گیا جو کہ آج کے نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار چاہتے ہیں۔(صاعقہ ناز لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن