• news

قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال ارکان ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی معلومات سے محروم رہے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال پارلیمنٹ میں ڈرون حملوں میں  مارے جانے والے افراد کی معلومات فراہم نہ کی جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کی شناخت، قومیت کے حوالے سے مختلف سوالات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے جو کہ وزارت دفاع،کیبنٹ ڈویژن، وزارت داخلہ، ریاستیں و سرحدی امور، فاٹا سیکرٹریٹ میںہی گھومتے رہے ، کسی ایک سوال کا جواب بھی پارلیمنٹ میں زبانی یا تحریری طور پر نہ دیا جا سکا۔ پہلے پارلیمانی سال میں 2703 سوالوں کے جوابات ایوان میں پیش، مختلف وزارتیں 5957سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق 31 مئی 2013ء سے شروع ہونے والے پہلے پارلیمانی  سال میں اراکین قومی اسمبلی نے 8660 سوالات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے تاہم ان میں سے صرف 25فیصد سوالوں کے جوابات ایوان میں دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن