• news

رواں سال مجموعی ملکی قرضوں کا حجم بڑھ کر 18795 ارب روپے ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی قرضوں کا حجم 14000 ارب روپے سے بڑھ کر 18795ارب روپے ہو گیا، یکم جولائی 2013ء سے اب تک موجودہ حکومت نے 4795 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے، جس میں دو تہائی سے زائد غیر ملکی قرضے شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا  ہے رواں مالی سال کے دوران حاصل کئے جانے والے قرضوں میں دو تہائی سے زائد غیر ملکی قرضے شامل ہیں جو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک سمیت مختلف عالمی مالیاتی اداروں اور یورو بانڈ کے ذریعے حاصل کئے گئے جبکہ اندرونی قرضوں میں کمرشل بینکوں سے حاصل کئے گئے براہ راست قرضے کے علاوہ ٹی بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور اجارہ سکوک، بانڈز کے ذریعے حاصل کئے گئے قرضے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن