• news

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر افغان عوام کو پاکستان کی مبارکباد

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر افغانستان کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں کہا افغانستان کے عوام نے ایک مرتبہ پھر جمہوری ذرائع سے اپنے مستقبل کے تعین کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے افغانستان میں صدارتی انتخاب کے پرامن انعقاد کے ضمن میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے ضمن میں اقدامات کئے جن میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی ، گشت میں اضافہ اور فضائی نگرانی شامل تھی۔

ای پیپر-دی نیشن