افغانستان میں طالبان نے ووٹ ڈالنے والے 11 افراد کی انگلیاں کاٹ دیں
کابل (اے پی پی) افغانستان میں طالبان نے ووٹ ڈالنے والے 11 افراد کی انگلیاں کاٹ دیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال کر آنے والے 11 افراد کو پکڑ کر ان کی انگلیاں کاٹ ڈالیں۔ پولیس کے مطابق مذکورہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔