جمہوریت کو خطرہ نہیں، عمران، طاہر القادری اور شیخ رشید قوم کو گمراہ کررہے ہیں: عابد شیر
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے عمران خان ‘طاہر القادری اور شیخ رشید قوم کو گمراہ کررہے ہیں،ملک میں جمہو ریت کو کوئی خطر ہ نہیں،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی، حکو مت کیخلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مکمل خاتمہ ہماری حکو مت کی اوّلین تر جیح ہے۔ رمضان المبارک میں افطاری اور سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کر نے اور بجلی چوری میں ملوث لوگوں کو نشان عبرت بنادیا جا ئیگا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عابد شیرعلی نے کہاکہ عمران خان دھاندلی کو جواز بنا کر حکو مت اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہے اور طاہر القادری اور شیخ رشید جیسے انکے حواری بھی ملک کو عدم استحکام کر نے کی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں مگر ہم کسی بھی کا میاب نہیں ہونے دینگے اور حکو مت آئینی مدت پوری کر یگی۔