• news

علماء پولیو پر قابو پانے اور درپیش حالات میں رہنمائی کریں: سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد (وقائع نگار+ خبرنگار) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے علماء پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے مرض پر قابو پانے اور درپیش حالات میں ہماری رہنمائی کریں کیونکہ علماء کرام کا کردار اسلامی معاشرے میں نہایت کلیدی ہے۔ انہوں نے یہ بات بین الاقوامی کانفرنس برائے انسداد پولیو کی دو روزہ کانفرنس کے خیرمقدمی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں اور اسکے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

ای پیپر-دی نیشن