• news

میرانشاہ:قبائلیوں نے پاکستان سے وفاداری ظاہر کر نے کیلئے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے

میرانشاہ (این این آئی) شمالی وزیرستان اور میرانشاہ میں قبائلیوں نے پاکستان کے وفاداری ظاہر کر نے کیلئے گھروںپر پاکستانی پرچم لہرادیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میرانشاہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ ان دنوں یہاں پر پاکستانی پرچم کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ مقامی لوگ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی وفاداری ثابت کرکے بمباری سے بچنا چاہتے ہیں۔ایک قبائلی نے بتایا کہ یہاں پر ناصرف پاکستانی جھنڈوں کی فروخت میں اضافہ ہوا بلکہ لوگ اسے اپنے گھرکی چھت پر سب سے اونچے مقام پر لگا رہے ہیں ان جھنڈوں کو کافی فاصلے سے بھی باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شدت پسند تنظیم کالعدم اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے رہنما ابو ابراہیم کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مقامی لوگ فورسز کی فضائی حملوں اورگولہ باری سے خوفزدہ ہیں اس لئے انہوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لگانا شروع کردئیے ہیں۔ابو ابراہیم نے کہاکہ یہ بات ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ پاکستانی پرچم لہرانے سے کس طرح بموں اور راکٹوں کے خلاف دفاع کیا جا سکتا ہے۔
میرانشاہ / پاکستانی پرچم

ای پیپر-دی نیشن