شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں سے پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں سے پولیو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پولیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا‘ نقل مکانی کرنے والے تمام افراد کو پولیو ویکسین پلائی جائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں کئی سالوں سے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی جس کے باعث وہاں پر پولیو کے کئی کیسز سامنے آئے اب وہاں پر شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے باعث نقل مکانی کرکے آنے والے افراد سے پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیو وائرس/ خدشہ