قصور: الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر پی پی 175 کا نتیجہ کالعدم قرار دیدیامسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے
قصور ( نامہ نگار) الیکشن ٹریبونل جسٹس (ر) کاظم علی ملک نے حلقہ پی پی175کے الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوجانے پر الیکشن نتائج کو کالعدم قرار دیکر 60روز میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ الیکشن میں پی پی 175میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محمد یعقوب ندیم سیٹھی کامیاب ہوئے تھے۔ مگر آزاد امیدوار چوہدری محمد الیاس خاں نے الیکشن کمشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی بوگس ووٹ ڈالنے سمیت دھاندلی کے الزامات لگا کر رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔ الیکشن کمشن کے حکم پر امیدواروں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کے عمل کو مکمل کیا گیا تھا ووٹوں کی گنتی کے دوران بوگس ووٹوں سمیت دیگر الزامات درست ثابت ہونے پر الیکشن ٹریبونل جسٹس (ر) کاظم علی ملک نے پی پی 175کے نتائج کو کالعدم قراردیتے ہوئے دو ماہ میں دوبارہ شفاف طریقہ سے ضمنی الیکشن کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
نتائج کالعدم