• news

امریکہ، چین اور دیگر ممالک کی نسبت پاکستانی کہیں زیادہ محب وطن ہیں، 88 فیصد ملک کیلئے جان دینے کو تیار: گیلپ سروے

 اسلام آباد (آئی این پی) امریکہ، چین اور دیگر ممالک کے مقابلہ میں  پاکستانی کہیں زیادہ   محب وطن نکلے‘ گیلپ کے حالیہ بین الاقوامی سروے کے مطابق 88 فیصد پاکستانی ہر وقت ملک کیلئے جان دینے کو تیار رہتے ہیں اس کے مقابلہ میں چینی 74 فیصد‘ امریکی 58 فیصد جبکہ چلی کے صرف 47فیصد شہری ملک کی خاطر جنگ کی صورت میں ہتھیار پرتیار نکلے‘گیلپ کی جانب سے پاکستان سمیت امریکہ، چین اور چلی کے ممالک میں حب الوطنی اور ملک کی خاطر جان دینے کے جذبہ کو چیک کرنے کیلئے سروے منعقد کیا گیا جس کے دوران پاکستان میں مہنگائی، غربت، بے رزگاری، افراتفری، دہشت گردی، بجلی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے جانے کے باوجود ملک کی خاطر جان دینے کی بات کی گئی تو سب سے زیادہ پاکستانی اس کیلئے تیار نظر آئے۔ چاروں ممالک کے شہریوں سے اس کی بھی ہنگامی صورتحال میں یا جنگ کی صورت میں اگر آپ کو ملک کی خاطر جان دینے کی ضرورت پیش آئی تو کیا آپ دیں گے؟ کا سوال پوچھا گیا جس کے نتائج کے مطابق حیران کن طور پر سب سے زیادہ جذبہ پاکستانیوں میں دیکھا گیا۔ گیلپ سروے کے مطابق 88فیصد پاکستانیوں نے ملک کی خاطر جان دینے کی حامی بھرلی، 10فیصد نے انکار جبکہ 2فیصد نے کوئی جواب نہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن