• news

شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع

کراچی (آن لائن) حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد جلد ہی خصوصی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شروع کئے گئے آپریشن کا پلان انتہائی مربوط اور جدید ہے، پہلے مرحلے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ایئر سٹرائیک کے ذریعے تباہ کیا جارہاہے اور پھر زمینی دستے کارروائی کرکے علاقے کا کنٹرول سنبھالیں گے ،اس آپریشن کا وژن دہشت گردوں سے پاک شمالی وزیرستان ہے،حکومتی حلقوں کا کہناہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وفاق نے فیصلہ کیا ہے کہ اگراس گرینڈ آپریشن کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑی تو بھی کی جائے گی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ 20ارب تک کی سپیشل گرانٹ تیار رکھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیرسرحدی امور عبدالقادر بلوچ کواہم ذمے داری تقویض کردی ہے،وہ متاثرین کو سہولتیں فراہم کرنے کی نگرانی اور خیبر پی کے حکومت کے ساتھ ملکر فوری ریلیف پلان مرتب کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن