• news

آپریشن کی حمایت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (اے پی اے) پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فائزہ ملک نے پنجاب اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے حق میں قرار داد جمع کرا دی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے واقعات کی مخالفت کرتی ہے۔ قرار داد میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت  بھی پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن