• news

کوئٹہ: اکبر بگٹی قتل کیس، سماعت 7 جولائی تک ملتوی، پرویز اشرف کی استثنیٰ کی درخواست قبول

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے سابق گورنر وزیراعلیٰ نواب اکبر خان بگٹی مرحوم کیس کی سماعت 7جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت کے جج طارق انور کاسی کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت میں مقدمے میں نامزد سابقہ صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی پیش ہوئے جبکہ سیشن جج کوئٹہ منور شاہوانی کی عدالت میں نواب اکبر خان بگٹی کیس کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست قبول کر لی اب مقدمے کی سماعت 7جولائی کو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن