وزیر اعظم کا پالیسی بیان، بیشتر جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر نوٹس لیتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار، محمود خان اچکزئی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارلیمانی لیڈر نوٹس لیتے رہے۔ تمام پارلیمانی لیڈروں نے وزیر اعظم کی تقریر کو غور سے سنا جبکہ عمران خان اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ انہماک سے وزیراعظم کو سنتے رہے۔