کوئٹہ : پولیو وائرس ،6اضلاع میں ہنگامی انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہنگامی پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا مہم کے دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے سر پل کے ملحقہ علاقوں کے گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔