• news

پنجگور: مسلح گروہ کی دھمکیوں کے بعد ایک ماہ بند رہنے والے سکول 23 جون سے کھولنے کا اعلان

پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح گروہ کی جانب سے بچیوں کی تعلیم پر خودساختہ پابندی کے دھمکی آمیز پمفلٹ کی تقسیم بند رہنے والے تمام نجی سکولوں میں 23 جون سے درس و تدریس کا عمل شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان پنجگور رائفل کے کمانڈنٹ بریگیڈئر محمد امین، دسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میجر (ر) محمد حسین و دیگر نے سوموار کو یہاں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میںاجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند شرپسند عناصر نے شرارت کرتے ہوئے مذہب کا غلط استعمال کیا تنظیم اسلامی الفرقان کے نام سے جو پمفلٹ تقسیم کئے گئے اس نام کی کوئی تنظیم کوئی وجود نہیں رکھتی اور نہ ہی دنیا کا کوئی مذہب علم کے حصول سے روکتا ہے جس شخص نے بھی یہ شرارت کی ہے اس تک بہت جلد پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا جہاں تک بچیوں کی تعلیم پر پابندی کی بات ہے تو وہ کسی صورت کسی کوبھی قبول نہیں۔
پنجگور سکول

ای پیپر-دی نیشن