بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کا متعدد شہروں میں دھرنا جاری
کراچی ( نیوز رپورٹر ) بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کا جلائو گھیرائو کیخلاف متعدد شہروں میں دھرنا جاری ہے جس میں ہزاروں مظاہرین شریک ہیں۔ ڈھاکہ سے ایس پی جی آر سی کے رہنما ہارون الرشید نے تحریک محصورین مشرقی پاکستان کے جنرل سیکرٹری حیدر علی حیدر نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ بلکہ تین ہزار سے زائد محصورین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محصورین نے جلائو گھیرائو خود کیا اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ واضح رہے حکومتی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ الیاس ملا اپنے 500 سے زائد غنڈوں کے ہمراہ کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔