• news

کتاب ہدایت

اللہ کے نام سے  جو بے انتہا مہربان  رحم فرمانے والا ہے
O… اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کئے وہ بھی جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور وہ بھی جو ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور کے درخت اور کھیتی جن میں کھانے کی چیزیں مختلف طور کی ہوتی ہیں اور زیتون اور انار جو باہم ایک دوسرے کے مشابہ بھی ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے مشابہ نہیں بھی ہوتے ان سب کے پھلوں میں سے کھائو جب وہ نکل آئے اور اس میں حق واجب ہے وہ اسکے کاٹنے کے دن دیا کرو اور حد سے مت گزرو، یقیناً وہ حد سے گزرنے والوں کو ناپسند کرتا ہے O      
 الانعام (آیت 141-)

ای پیپر-دی نیشن