کرکٹ کوڑا مردہ باد! نت بال تابندہ باد!
مکرمی! کرکٹ قطعاً کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک عیاشانہ اور تضیع اوقات کا تماشا ہے جو برطانوی سامراخ نے اپنے نو آبادیاتی اہلکاروں کی تفریح طبع اور وقت گزاری کیلئے ایجاد کیا۔ اس کا وجود نامسعود ماسوائے غلامان برطانیہ کے اور کہیں نہیں ہے۔ برصغیر میں بھی ان کی ’’ذہنی نسل‘‘ نوکر شاہی نے سرکاری اور غیر سرکاری ’’مال‘‘ بٹورکر ریڈیو اور ٹی وی میڈیا پر خرچ کرکے قومی سوچ پر قبضہ جمالیاہے۔ سرکاری مال ہڑپ کرنے میں تو وہ خود مختار تھے۔ اس طرح کرکٹ کی ’’بولتی‘‘ نے باقی تمام اور اصلی کھیلوں کا بیٹرہ ہی غرق کردیا اس چھ بالوں والے اوور میں اعشاریہ ٹھونسے والے جاہل و بے علم وبے حساب نے اب اس کو جوئو ئے کا گڑھ بنادیا ہے اور تقریباً ہر کھلاڑی اپنی قیمت لگوانے کے چکر میں پھرتا ہے۔ لہذا اس بکواسیات کو میڈیا سے اوجھل کرکے اس کے فنڈز کو عیاشی کی بجائے فٹ بال، ہاکی والی بال، کبڈی اتھلیٹک، جمناسٹک وغیرہ پر خرچ کرکے ان کو عروج دلایا جائے۔ ملک میں ٹیلنٹ کی قطعاً کمی نہیں ہے اس کا ثبوت بے سہارا سٹریٹ چائلڈ فٹ بال، والوں نے دیکر سب کی آنکھیں کھول دی ہونگی۔(میاں محمد رمضان)