بہبود فنڈگرنٹس
مکرمی! آپ کے مؤخر جریدے کی وساطت سے جناب میاں محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ بہبود فنڈ گرانٹس کی طرف دلانا چاہتا ہوں ۔ پنجاب گورنمنٹ بینوولینٹ فنڈ بورڈ کا بچہ 1960ء میں مرتب کیا گیا اور 45سال کے بعد 2005ء میں اس پر نظرثانی کی گئی جو تعجب خیز امر ہے حالانکہ ہر پانچ سال کے بعد اس کا جائزہ لینا چاہیے تھا اس پر ستم یہ کہ ان گرانٹس کی شرح اتنی کم ہے کہ درخواست دہندہ کی جائز ضرورت پوری نہیں ہوتی اور اسے اپنی ضرورت پورا کرنے کی خاطر دیگر ذرائع بشمول ادھار سے کام لینا پڑتا ہے واضح رہے کہ بینوولینٹ فنڈ بورڈ کی مالی حالت بہت اچھی ہے۔ امید واثق ہے کہ مالی نہ گرانٹ نہ گرانٹ، شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور تعلیمی وظائف کی شرح پر نظرثانی کی جائے گی تاکہ ریٹائرڈ ملازمین سے روا رکھی جانے والی زیادتی کا ازالہ ہوسکے (پروفیسر (ر) محمد اقبال)