• news

میانمار پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ جے ایف17تھنڈر طیارے خریدے گا

 ینگون (آئی این پی) میانمار پاکستان کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے اجے ایف17 تھنڈرخریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ معروف اخبار برما ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام سے ایئر کرافٹ ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔  میانمار ایئر فورس کی صلاحیت بڑھانے کے لئے جے ایف 17تھنڈر جیسے طیاروںکی ضرورت ہے۔  حکومت نے اس کی تصدیق نہیں کی تاہم وہ پہلے اس بات کا اظہار کر چکی ہے کہ شمالی میانمار میں عسکریت پسند گروپ کیجن انڈیپنڈنٹس آرمی کو کچلنے کے لئے اضافی فضائی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن