• news

شمالی وزیرستان آپریشن کیخلاف ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ دائر

ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر قانون دان کنور انتظار خان نے حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے خلاف رٹ دائر کر دی ہے۔ عدالت عالیہ ملتان بنچ میں دائر کردہ رٹ میں انہوں نے وفاقی حکومت سمیت وزارت داخلہ‘ سابق جنرل (ر) پرویز مشرف‘ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق اور کور کمانڈر ملتان کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپنی دائر کردہ رٹ درخواست میں ان کا مؤقف ہے کہ امریکہ کی ایماء پر ماضی میں بھی آپریشنز کر کے ہزاروں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو مار دیا گیا تھا۔ آج ایک بار پھر امریکی خواہش پر یہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ اس آپریش کو روکنے کے احکامات جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن