• news

سیہون شریف: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 762 ویں عرس کا افتتاح‘گرمی سے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے

حیدرآباد+سہیون (آن لائن+نوائے وقت رپورٹ)  حضرت لعل شہباز قلندر کے 762 ویں سالانہ عرس مبارک کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف عبد الحسیب نے صبح 5 بجے مزار پر چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی اور فاتحہ خوانی کی۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے عبدالحسیب نے کہا کہ سندھ صوفیوں اور ولیوں کی دھرتی ہے۔ صوفیوں اور ولیوں کے دئیے گئے پیغامات پر عمل کر کے ہی ہم ملک کو در پیش مسائل اور چیلنجز سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سیہون شریف میں سبیلیں، طبی کیمپیں اور لنگر کے بہترین انتظامات کرنے کیساتھ ساتھ مزار کے احاطے میں 32 خفیہ کیمرے بھی نصب کیے ہیں تاکہ ہر قسم کی سرگرمیوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے درگاہ کا تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔  لعل شہباز قلندر عرس میں 2 روز کے دوران گرمی کی شدت سے 11 افراد جاںبحق ہو گئے۔ جب کہ سیہون  ہی میں 4 افراد نہر میں نہاتے ہوئے  ڈوب کر جاںبحق ہو گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن