• news

سپریم کورٹ میں جاوید ہاشمی، شیخ رشید و دیگر کی انتخابی عذر داریوں، اوگرا کرپشن، لیڈی ہیلتھ ورکرز، جیو گروپ سے متعلق مقدمات کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جاوید ہاشمی، شیخ رشید ، رضا حیات ہراج و دیگر کی انتخابی عذرداریوں سے متعلق مقدمات جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ اوگرا کرپشن نیب عمل درآمد کیس ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کیس ،جیوگروپ کے خلاف مقدمات کی سماعت بھی آج 18 جون کو ہو گی ۔سپریم کورٹ میںمخدوم جاوید ہاشمی، شیخ رشید ، رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ غلام رسول کوریجہ ، قیصر جمال خان، رضا حیات ہراج کی جانب سے دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت آج بروز بدھ کو ہوگی۔جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ پر مشتمل تین رکنی بینچ ان انتخابی عذرداریوں کی سماعت کریگا۔عدالت نے  متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کررکھے ہیںاور قانونی نکات پر اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن