• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی این جی پر 15 فیصد اضافی ٹیکس کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  اسلام آباد ہائیکورٹ  نے سی این جی سیکٹر  سے اضافی 15  فیصد سیلز ٹیکس  کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر  کی جانب سے سی این جی  ایسوسی ایشن  کی سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کیخلاف  درخواست کی سماعت جسٹس  شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ درخواست  میں استدعا  کی گئی کہ سی این جی سیکٹر  کے لئے ایف بی آر  کی جانب سے سیلز ٹیکس  کی شرح میں اضافہ  کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے سپریم کورٹ  کے دسمبر 2013ء کے فیصلے کی روشنی  میں 17 فیصد سیلز ٹیکس  چارج  کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے اضافی 15 فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف حکم امتناعی  جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن