• news

اخبار فروش یونین کا جنگ گروپ کی کاپیاں اٹھانے سے انکار، بلیک میلر کہنے والوں کا اخبار فروخت نہیں کرسکتے: چودھری نذیر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اخبار فروش یونین نے جنگ، دی نیوز اور آواز کی کاپیاں اٹھانے سے انکار کردیا۔ صدر اخبار فروش یونین چودھری نذیر نے کہا ہے کہ جنگ اخبار نے ہمیں بلیک میلر کہا، جنگ گروپ اخبار فروشوں کا کمیشن نہیں بڑھا رہا۔ بلیک میلر کہنے والوں کا اخبار فروخت نہیں کرسکتے۔
اخبار فروش یونین

ای پیپر-دی نیشن