• news

گورنرز، وزراء اعلیٰ، اہم شخصیات کی سکیورٹی، 37 ہزار 360 سے زائد پولیس، رینجرز اہلکار تعینات

لاہور (نامہ نگار)دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر ممکنہ ردعمل کے پیش نظر ملک بھر میں وی وی آئی پیز، وزراء اعلیٰ، گورنرز، سرکاری رہائشگاہوں، بیورو کریٹس، پولیس افسران ودیگر اہم شخصیات کی حفاظت کیلئے 37 ہزار 360 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رینجرز کے جوان تعینات کردیئے گئے۔ یہ جوان و کمانڈوز مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کی سکیورٹی پر جبکہ شہروں میں رہائش پذیر اہم شخصیات کیلئے رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایلیٹ فورس کے 80 فیصد سے زائد کمانڈوز وی وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ 1130 اہلکار وزیاعظم نواز شریف، 840 اہلکار وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، 1060 وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، 700 وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک جبکہ گورنر سندھ عشرت العباد کی حفاظت پر 1378 اہلکار و افسران مقرر ہیں۔
سکیورٹی اہلکار تعینات

ای پیپر-دی نیشن