شہریوں کو قتل کرنا پولیس کا مشغلہ بنتا جا رہا ہے:لاہورہائیکورٹ
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پولیس کی زیرحراست شہری کی ہلاکت پر ڈی پی او ننکانہ صاحب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ شہریوں کو قتل کرنا پولیس کا مشغلہ بنتا جا رہا ہے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس افتخار حسین شاہ نے کیس کی سمات کی۔ عدالت کے روبرو بیلف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ عدالتی حکم پر فرحت روبی کے شوہر نوید صدیق کو بازیاب کروانے تھانہ ننکانہ صاحب پہنچے تو وہ پولیس کی زیرحراست دم توڑ چکا تھا۔ متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ عدالت نے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قانون کے دائرے سے باہر ہوتی جا رہی ہے جو قابل برداشت نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ