• news

بدامنی کے شکار ممالک کی فہرست میں شام پہلے نمبر پر، 162 ممالک میں پاکستان نویں جبکہ بھارت 20ویں نمبر پر ہے: رپورٹ

سڈنی(آن لائن) ایک عالمی ادار ے کی رپورٹ میں شام کو دنیا کا سب سے زیادہ بے امنی کا شکار ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ بے امنی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پاکستان نویں نمبر پر ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ اکنامکس نے امن وامان کے اعتبار سے دنیا کے162 ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق افغانستان کا دوسرا، جنوبی سوڈان کا تیسرا جبکہ عراق کا چوتھا نمبر ہے۔ اس فہرست میں بے امنی کے اعتبار سے پاکستان نویں اور پڑوسی ملک بھارت بیسویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے پر امن ترقی یافتہ ممالک میں بھی معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے۔

بدامن ممالک/ فہرست

ای پیپر-دی نیشن