• news

فائرنگ کا آغاز منہاج القرآن کے مسلح کارکنوں نے کیا، ’’اُمت‘‘ کا دعویٰ

لاہور (خصوصی رپورٹ) ماڈل ٹائون میں فائرنگ کا آغاز منہاج القرآن کے مسلح کارکنوں نے کیا۔ امت کی رپورٹ میں  دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلح افراد نے تصادم کے وقت خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا تھا اور بیشتر ہلاکتیں کراس فائرنگ سے ہوئیں اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کی مسجد سے کی گئی تقریر نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور بغداد ٹائون سے مسلح کارکنوں کی 3 بسیں بھر کر لائی گئیں جبکہ علاقہ کے لوگوں نے رکاوٹیں ہٹائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن