• news

طاہر القادری نواز شریف ایک دوسرے سے ڈر رہے ہیں، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں: یوسف رضا گیلانی

کراچی (این این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو ہر معاملے میں بالادستی حاصل ہونی چاہئے، پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آرٹیکل 248 اے کا خاتمہ کردے جس سے وزیر اعظم کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، طاہر القادری اور نواز شریف نے لانگ مارچ نکالا ہے، دونوں ایک دوسرے سے ڈر رہے ہیں، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو حکومت کی غلطیوں سے ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی میں وزیر انسانی حقوق سندھ روبینہ قائم خانی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ  طاہر القادری کے اچھے اقدامات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں نام نہاد الیکشن میں مسترد کیا اور انہیں کامیاب کیا جنہوں نے مذاکرات کئے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تاہم پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں حکومت کے ہر اچھے اقدام کی مکمل حمایت کرے گی۔ لگتا ہے حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کو عوام نے عزت دی لیکن وہ اسے سنبھال نہیں سکی۔ ن لیگ کے اقدامات سے ادارے کمزور ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن